عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

نیویارک: (نیوزویب ڈیسک)عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد کمی کے بعد 66.77 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہےجبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 فیصد کمی سے فی بیرل 72.80 ڈالر پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔