عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت 1849 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہو کر نئی سطح پر آگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے کی سطح پر آ گئی۔