لاہور: (نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکیاں ناقابل قبول ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر آج غور کریں گے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے،پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اس معاملے پر آج غور کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے، قریب ترین دوست ممالک اس لئے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔
آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے،قریب ترین دوست ممالک اس کئےحکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہی،اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔