سائفر، امریکی سازش دفن، عمران کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏سائفر، امریکی سازش دفن، اب عمران کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ باہر بیٹھے بھگوڑے ایجنٹوں کے ذریعے سازش کروا رہا ہے، پاکستان دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیوں ہوئی، معیشت کی تباہی، تقسیم، شہداء کے خلاف مہم اس کے غلیظ ذہن کے ثبوت ہیں۔