حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامی مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے وزیر اعظم نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں، پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔