آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا انجینئر ڈویژن راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ترکیہ اور شام کی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر اظہار خیال، آرمی چیف نے ترکیہ اور شام زلزلے کے دوران پاک فوج کی ریسکیو کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا انجینئر ڈویژن راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ترکیہ اور شام کی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انجینئر ڈویژن راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ترکیہ اور شام زلزلے کے دوران پاک فوج کی ریسکیو کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ریسکیو ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ اور شام کی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی اظہار خیال کیا۔