کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ڈھاکہ : (سپورٹس ویب ڈیسک ) کومیلا وکٹورینز نے کوالیفائر 1 میں سلہٹ سٹرائیکرز کو 4 وکٹوں سے ہرا کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سلہٹ سٹرائیکرز کی پوری ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.1 اوورز میں 125 رنز بنائے۔

سٹرائیکرز کی جانب سے مشفیق الرحیم 29 اور کپتان مشرفی مرتضیٰ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، تنویر اسلام ، رسل اور مصتفیض الرحمان نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاتح ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سنیل نارائن نے 39 رنز بنائے جبکہ مصدق حسین 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، سٹرائیکرز کی جانب سے روبل حسین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔