رابن ہاس اور میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس کا مینز ڈبلزٹائٹل جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک) رابن ہاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی کو شکست دی ۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں رابن ہاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی سخت مقابلے کے بعد امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی کو 6-7(4-7)، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔