چولستان جیپ ریلی، پریپئرڈ اے کیٹیگری میں فیصل خان شادی خیل کی پہلی پوزیشن

بہاولپور: (سپورٹس ڈیسک) 18 ویں چولستان جیپ ریلی کے نتائج مکمل ہوگئے، پریپئرڈ اے کیٹیگری میں فیصل خان شادی خیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پریپئرڈ اے کیٹیگری میں زین محمود 6 سیکنڈ کے کم مارجن کے ساتھ دوسرے جبکہ آصف فضل چودھری تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، خواتین کی خصوصی پریپئرڈ کیٹیگری میں ماہم فیروز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، راشدہ انور دوسرے اور امِ رباب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

پریپئرڈ بی کیٹیگری میں جام کمال نے پہلی، اسد نے دوسری، شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پریپئرڈ سی کیٹیگری میں ظہیر نے پہلی، محمد مالک نے دوسری جبکہ محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پریپئرڈ کیٹگری ڈی میں شکیل احمد پہلے، عمر دوسرے جبکہ ظفر سراج تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے پریپئرڈ کیٹیگری میں کل 37 ریسرز نے شرکت کی، تقریب تقسیم انعامات آج ہی ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں منعقد کی جائے گی۔