ضابطے کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد

دبئی: (سپورٹس ڈیسک) ضابطے کی خلاف ورزی پر ناگپور ٹیسٹ کے پلیئر آف دی میچ رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، رویندرا جڈیجا نے پہلی اننگز کے 46ویں اوور میں انگلی پر کریم لگا کر ضابطے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ رویندرا جڈیجا نے ہاتھ کی انگلی پر درد کم کرنے والی کریم فیلڈ امپائر کی اجازت کے بغیر لگائی تھی۔ دوسری جانب بھارتی آل راؤنڈر آئی سی سی کی سزاؤں کو تسلیم کیا ہے، رویندرا جڈیجا آئی سی سی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہیں کریں گے۔