امجد اسلام امجد کے انتقال پر قومی کرکٹرز کا اظہار تعزیت

اسلام آباد : (سپورٹس ڈیسک) معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر پاکستان کے کرکٹرز نے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سابق قومی کرکٹر جاوید میانداد نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کے انتقال نے مجھے افسردہ کردیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اردو شاعری اور پاکستان کو آج بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے ، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔