جیل میں قید شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز

عوامی مسلم لیگ کے سربرا کو جیل میں شدید بخارہوگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، جہاں سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جیل میں شدید بخارہوا، اس کے باعث جیل ڈیاٹی پر مامور ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا تو سابق وزیر داخلہ کی طبیعت ناساز ہونے کا معلوم ہوا اور اس وقت شیخ رشید احمد کے جسم کا درجہ حرارت 101 سے زیادہ تھا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں ادویات دینے کی ہدایت کی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا-