42

گلستان جوہر میں گیس لائن میں دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گیس کی سپلائی لائن میں دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گلستان جوہر بلاک 1 میں پہاڑی کے قریب گیس سپلائی کی چھوٹی لائن میں دھماکا ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گلستان جوہر میں گیس لائن میں دھماکے سے خوف و ہراس

ایس ایس پی کے مطابق دھماکا ایک انچ قطر کی سوئی گیس کی سپلائی لائن میں ہوا جس سے چند گھر کی گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں شرپسندی کا کوئی عنصر نظر نہیں آیا تاہم واقعہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں