معاشرے کو ناجائز سفارشوں، کرپشن سے پاک رکھنے میں ا?فیسرز حضرات اپنا بھرپور کردار ادا کریں: گورنر بلوچستان

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا ملک کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں ا?فیسرز حضرات اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر ا?ئے ہوئے پاکستان کسٹمز سروس کے زیرتربیت ا?فیسرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جسکی قیادت ڈائریکٹ جنرل اف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی کے سربراہ ممتاز علی کھوسو کررہے تھے اس موقع پر بلوچستان کلکٹر کسٹم وحید مروت بھی موجود تھے۔
پاکستان کسٹمز سروس کے زیرتربیت ا?فیسرز سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ سرکاری ا?فسرز کسی قسم کے دباو ¿ میں ا?ئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مسائل ومشکلات حل کریں انہوں نے کہا کہ مقابلہ کا امتحان پاس کرنے اور ٹریننگ حاصل کرنے بعد ا?پ پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ا?پ ہر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ملاقات کے دوران زیرتربیت ا?فیسران کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال، خطے میں رونما ہونے والی معاشی وتجارتی تبدیلیوں اور سرکاری ملازمت کے دوران پیش ا?نے والے نشیب و فراز کے امور بھی زیر بحث ا?ئے ا?خر میں گورنربلوچستان اور مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں