سانجھ پریت آرگنائزیشن اور یونیسیف کے تعاون سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے ذہنی ونفسیاتی مسائل کے حل بارے 20 مقامات کا قیام عمل میں لایا گیا

لاہور(نمائندہ حالات رخسانہ اسد سے) سانجھ پریت آرگنائزیشن اور یونیسیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی ذہنی نشو نما کیلئے متحرک کردار ادا کر رہی ہے اس سلسلہ میں ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے ذہنی و نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے 20 محفوظ جگہوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سانجھ پریت آرگنائزیشن کے پراجیکٹ منیجر سید محمد اشرف حسین شاہ اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کامران ظفر بھٹی نے کیا –

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کی مدد سے حالیہ سیلاب میں متاثرہ علاقوں کے بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ان بچوں کی نفسیاتی اور ذہنی نشونما کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور 20 محفوظ جگہوں کے قیام کے علاوہ دو موبائل یونٹس کے ذریعے ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے دوردراز علاقوں میں بچوں کو تخلیقی، تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے اور اسکے علاوہ 25 یونین کونسلز میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کے قیام کے ذریعے ان علاقوں میں بچوں کے حقوق اور حفاظت سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کرنے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے انہیں حل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی حفاظت کیلئے مقامی کمیونٹی کی مدد سے پنا کردار جاری رکھیں گے-