راولپنڈی،سوئی نادرن کے حوالے سےکھلی کچہریاں بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے بے سود

سوئی نادرن گیس کے حوالے سے شہریوں کی شکایات میں اضافہ ، کھلی کچہری میں دی جانے والی درخواست پر بھی کوئی عملدرآمد نہ ہوا، ملک صفدر

(سائل وشکایت کنندہ) ملک صفدر
راولپنڈی (نمائندہ حالات سہیل بٹ)نیو چاکرہ کے رہائشی ملک صفدراوردیگراہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری میں 20 دسمبر کو شکایت کا اندراج کروایا لیکن عملدرآمد کچھ نہ ہوا متعدد بار رابطہ کے باوجود سوئی نادرن گیس کے عملہ کی طرف سے ٹال مٹول ایک وطیرہ بن چکا ہے اور شہریوں کو دفاتر کے چکر لگوانا معمول بن گیا ہے-
ملک صفدر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں موجود سوئی نادرن گیس کے تمام افسران نے معاملے کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی جو کہ صرف ایک سہانہ خواب ثابت ہوئی- شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ جب کہ سوئی نادرن گیس کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے-
اس موقع پر ملک صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارا معاملہ حل نہ ہوا تو قوانین و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے احتجاج کا
حق محفوظ رکھتے ہیں-