ویزے جاری کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ، سیکرٹری بھارتی بیس بال فیڈریشن ہریش کمار

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار نے حکومتِ پاکستان سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اپنے بیان میں اپنے بیان میں ہریش کمار نے کہا کہ ویزے جاری کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سید فخر شاہ نے ویزوں کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کے لیے فلسطین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔