راولپنڈی، جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث بھکاری گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث 33بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 33گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا۔

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ جرائم اور حادثات کا سبب بنتے ہیں، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔