اسلام آباد ، تھا نہ کھنہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد میں تھا نہ کھنہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہو نے والا رکشے کو بھی پو لیس نے قبضہ میں لے لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نےگرفتار ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ مالیت 50ہزارروپے اور واردات میں استعمال ہونیوالے رکشہ بھی اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ملزم کی شناخت محمدوقاص کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔