لاہور میں غریب پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو گرفتار کر لیا گیا

سوشل میڈیا پر امیر زادے کی مزدور سے بدتمیزی اور دال سڑک پر پھینکنے والے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نواب ٹاون پولیس نے ایکشن لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں غریب پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو گرفتار کر لیا گیا، سوشل میڈیا پر امیر زادے کی مزدور سے بدتمیزی اور دال سڑک پر پھینکنے والے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نواب ٹاون پولیس نے ایکشن لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی نواب ٹائون پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے شوکت خانم ہسپتال کے قریب ایک شخص کی جانب سے مزدور سے بدتمیزی اور دال سڑک پر پھینکنے والے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی افضال کوثر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ نواب ٹائون پولیس نے سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کر کے ملزم عرفان خان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ میں دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ واقعے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدور کا موٹرسائیکل گرفتار شخص کی گاڑی سے جا ٹکرا تھا، جس کے بعد گاڑی میں بیٹھے شخص نے غصے میں آ کر مزدور کا دال کا پیکٹ چھین کر اسے سڑک پر پھینک دیا تھا۔