لاہور : رائیونڈ روڈ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

لاہور : (کرائم ڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشاد مقتولہ کلثوم بی بی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ گیا، ون فائیو کی کال پر نہ پہنچنے والی پولیس نے تھانے سے ملزم کوگرفتار کرلیا ۔

لاہور پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش کو قبضے میں لے لیا ، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا ہے۔