واہ کینٹ،4 رکنی چور گینگ گرفتار،4موٹر سائیکل بمعہ غیرقانونی اسلحہ و چوری شدہ قیمتی سامان اور نقدی برآمد

ملزمان کے قبضہ سے چوری کئے گئے 4 موٹر سائیکل 9 قیمتی موبائل 2 لیپ ٹاپ نقد رقم 6500 اور بغیر لائسنس وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 2 پسٹل برآمد

ٹیکسلا(نمائندہ ”حالات“ )ایس ایچ او واہ کینٹ و اے ایس آئی راجہ قیصر کی دبنگ کاروائی۔واہ کینٹ میں لوگوں کا ناک میں دم کرنے والا4 رکنی چور گینگ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق۔ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ چوہدری محمد رفیق اے ایس آئی راجہ قیصر کے ہمراہ دبنگ کاروائی۔

واہ کینٹ میں لوگوں کی ناک میں دم کرنے والا 4 رکنی چور گینگ کو سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوۓ دن رات کی مسلسل کاوشوں سے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں جنید ۔جواد۔حماد۔ندیم شامل ہیں ملزمان کو گرفتار کر نے کے بعد دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے چوری کئے گئے 4 موٹر سائیکل 9 قیمتی موبائل 2 لیپ ٹاپ نقد رقم 6500 اور بغیر لائسنس وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 2 پسٹل برآمد کر لئے۔

اس چور گینگ کے گرفتار ہونے پر واہ کینٹ کی عوام نے جہاں سُکھ کا سانس لیا ہے وہیں پر عوام نے ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ چوہدری محمد رفیق اور ان کے ہمراہ اے ایس آئی راجہ قیصر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا -عوام کا کہنا تھا کہ ایسے فرض شناس آفیسرز کی وجہ سے محکمہ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور جرائم کو جڑ سے اُکھاڑنے میں مدد ملتی ہے۔