راولپنڈی،آٹے سے لدی 2 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 594 تھیلے گندم اور 100 تھیلے آٹا برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی میںآٹے سے لدی 2 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 594 تھیلے گندم اور 100 تھیلے آٹا برآمدکر لیاتھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور گوہر محمود کو گرفتار کرکے 594 تھیلے گندم جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیور الیاس کو گرفتار کرکے 100 تھیلے آٹا برآمدکر لیا۔