راولپنڈی پولیس نے 7ملزمان گرفتارکر لئے، 1کلو560گرام ہیروئن،4کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلا ف کاروائی میں 7ملزمان گرفتارکر کے 1کلو560گرام ہیروئن،4کلو سے زائد چرس برآمدکر لی تھانہ نصیر آباد پولیس نے منشیات فروش آصف عرف ہاشو سی1کلو560 گرام ہیروئن برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم قبل ازیں اقدام قتل اور منشیات کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،ادھرتھانہ رتہ امرال پولیس نے مجاہد سلیم سی600گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ہمایوں سی1کلو700گرام چرس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے نعمان سی160گرام چرس،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عمران سی260گرام چرس، سہیل سے 120گرام چرس،تھانہ صدر واہ پولیس نے شہزاد سی1کلو300گرام چرس برآمد کرلی۔