دمہ کے مرض میں مفید غذائیں…!

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک) سردیوں کے موسم میں دمہ، الرجی، سانس کی بیماری اور دیگر انفیکشن کا شکار افراد کے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے، ایسی صورت حال میں نہ صرف آیو رویدک ادویات بہت مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ آیوروید میں بتائی گئی غذائی اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اپنانے سے بھی ان مسائل کو کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور ان سے بچا بھی جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کی سانس کی نالی میں کم وبیش سوجن رہتی ہے مگر سرد موسم کے باعث یہ بڑھ جاتی ہے اور سانس کی نالی تنگ یاسکڑنے لگتی ہے جس کی وجہ سے سانس لینے دشواری ہوتی ہے اور تھوڑا سے بھی کام کرنے سے سانس پھول جاتا ہے جس کے باعث پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ لوگوں کا خیال ہے کہ دمے سے چھٹکارا پانے ممکن نہیں ہے، لیکن آیوروید میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دمے کی کچھ اقسام کو صحیح وقت پر صحیح علاج کرنے سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی بیماریوں کے علاج کے لئے کچھ خاص قسم کی خوراک تجویز کی جاتی ہے،ادرک، تلسی ، لہسن، آلو، انجیر اور خشک مصالحہ جات جیسے کالی مرچ، لونگ، بڑی الائچی اور جائفل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے۔

اس کے علاوہ ٹھنڈے پانی کے بجائے نیم گرم پانی پینا، ہلدی والا دودھ روزانہ پینا،ادرک کا رس اور شہد ملا کرپینا فائدہ مند ہے۔

اس مرض سے بچنے کےلئے مریضوں کو چاہیے کہ وہ تمباکو نوشی ، سگریٹ ، سگار، شیشہ ، لکڑ ی اور کوئلے کے دھویں، ماحولیاتی آلودگی ، فیکٹری کے دھویں، کچرا جلانے ، مچھر مار کوائل، مٹی کے ذرات، بستر کی گندگی، فرنیچر اور کارپٹ پر پائی جانے والی مٹی، پولن ذرات، نمی، تمباکو نوشی اور کیمیائی ذرات سے دور رہیں۔

کیٹاگری میں : صحت