صادق آباد کے علاقہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم شاہ زیب نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔