راولپنڈی،ہسپتال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے نانی کو علاج کیلئے اسپتال لانے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کینٹ پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ وہ اپنی نانی کو علاج کیلئے نجی اسپتال لے گئی جہاں ملزم خالد ڈائلاسز کا کمرہ دکھانے کے بہانے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کہتے ہیں میرٹ پر تفتیش کرکے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔