راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں،07ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 07ملزمان گرفتارکے ملزمان سے 01کلو 880گرام چرس اور34لیٹر شراب برآمدکر لی۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم شیراز سے 01کلو200گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم شرجیل سے 220گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم حکمت اللہ سے 460گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم امتیاز سے 05لیٹرشراب،مورگاہ پولیس نے ملزم طارق سے 10لیٹرشراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم احسن سے 09لیٹرشراب اورصدرواہ پولیس نے ملزم ظفر محمود سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتا رملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔