راولپنڈی، غیر قانونی رہائش پذیر 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) پیرودھائی پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی رہائش پذیر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں سیف اللہ، محمد شیر، سلمان، افران اور محمد شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان رہائش سے متعلقہ دستاویزات پیش نہ کر سکے، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔