صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کر سکیں گے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کرسکیں گے، سٹے بازوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شوگر اسکینڈل میں ملوث ٹاپ ٹین میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز شریف بھی شامل ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی پیداوار اور ترسیل کو کنٹرول کیا جائے گا، صرف رجسٹرڈ ڈیلر چینی فروخت کر سکیں گے، مقرر کردہ حد تک چینی اسٹور کرنے کی اجازت ہوگی، اشیائے خور و نوش پر سٹہ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائےاحتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کیلئے مافیا بھی چھوٹا لفظ ہے، شوگر اسکینڈل میں ملوث دس بڑی شخصیات پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں