قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنالی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنالی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بدھ کوقومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹر 27 سالہ سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی ۔

انہوں نے 319 منٹ پر 240 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔ انہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 8 اننگز میں 5 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔ اس سے قبل ان کا سب سے زیادہ سکور 94 رنز تھا۔سعود شکیل پاکستان انڈر19، پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سندھ کی ٹیم میں نمائندگی کرچکے ہیں۔