پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی پلیئنگ جرسیوں کی نقاب کشائی کر دی گئی

ویڈیو میں فرنچائز میں رواں سیزن شامل ہونے والے قومی کپتان بابر اعظم کو دکھایا گیا ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز، پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن کے لیے اپنی کھیلنے اور تربیتی جرسیوں کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ پشاور زلمی نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر پی ایس ایل 8 کے لیے آفیشل پلیئنگ جرسی کی نقاب کشائی کی ۔ ویڈیو میں فرنچائز کی نئی بھرتی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو دکھایا گیا ہے۔
انہیں تربیتی جرسی عطیہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 رواں سال 9 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان بھر کے چار مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ایک بالکل مختلف سائیڈ کا انتخاب کیا، جس میں جارحانہ کھلاڑیوں اور میچ ونر پر زور دیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کے سکواڈ میں بابر اعظم، شیرفین ردرفورڈ، وہاب ریاض، محمد حارث، عامر جمال، سلمان ارشاد، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومین پاول، مجیب الرحمان، دانش عزیز، ارشد اقبال، صائم ایوب، عثمان قادر، سفیان مقیم، حسیب اللہ، جمی نیشام شامل ہیں ۔