ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ82ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی (کامرس ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ82ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے –

4500روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ82ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح 3858روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ56ہزار636روپے پر جا پہنچی جبکہ فی اونس سونا12ڈالر کے اضافے سی1810ڈالر ہو گیا