حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

حارث کی ہونیوالی اہلیہ مزنہ مسعود ملک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تیز گیند باز حارث رؤف مبینہ طور پر اس ہفتے شادی کر رہے ہیں، حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں سامنے آئیں اور تب سے مداح حیران ہیں کہ یہ خوش قسمت لڑکی کون ہے؟۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں ہیں کہ حارث کی ہونے والی بیوی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) میں BS میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طالبہ ہے۔

حارث کو کلین بولڈ کرنے والی لڑکی کا نام مزنہ مسعود ملک ہے۔
حارث اور ان کی ایک مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ واقعی حارث کے خوابوں کی لڑکی ہے۔ مزنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کردیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس بھی ہٹا دی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ ایک ماڈل ہیں جس کے انسٹاگرام پر 50,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ذیل میں مزنا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پہلے اور بعد کا موازنہ دیا گیا ہے۔