پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم، شاہد آفریدی بھی رکن

کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ ، ایاز بٹ ، شفقت رانا، مصطفے رمدے اور چوہدری عارف سعید شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ 14 رکنی کمیٹی کی سربراہی نجم سیٹھی کریں گے اور یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔ کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔ کمیٹی میں سابق کپتان شاہد آفریدی، شفقت رانا، مصطفے رمدے اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی ہے۔