جیت کا جشن ، میسی ساتھی فٹبالرزسمیت بڑے حادثے سے بچ گئے

ارجنٹائن : (سپورٹس ویب ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منانے میں مصروف ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سمیت 5 کھلاڑی حادثے سے بال بال بچ گئے۔ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس دوران کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی بس کے چاروں اطراف دور دور تک مداح ارجنٹینا کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔ اسی دوران بس کے اوپر موجود ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے لیونل میسی اور دیگر کھلاڑی بجلی کے تار سے بال بال ٹکراتے ہوئے بچے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کو بعدازاں اس واقعے پر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹائن تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔