آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلے نمبر پر برقرار ہیں ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجیترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں نمبر پر چلے گئے ، انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے اور ہیری بروک 12 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے اور انگلینڈ کیجیمز اینڈرسن دوسرے ،مرباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے،اس کے علاوہ ٹیسٹ آل رانڈرز میں بھارت کیرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔