پاکستان میں علاج کیلئے مؤثر تشخیص ایک چیلنج ہے، رپورٹ

پاکستان میں علاج کیلئے مؤثر تشخیص ایک چیلنج ہے، رپورٹ

امریکی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی پاکستان کے اسپتالوں کےبارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں علاج کیلئے مؤثر تشخیص ایک چیلنج ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی نصف تعداد خون کی کمی جبکہ بچوں کی ایک تہائی سے زائد تعداد جسمانی نشونما میں کمی کا شکار ہے۔

پاکستان کے تقریباً 37 فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں، پانچ برس سے کم عمر بچوں کی 30 فیصد تعداد عمرکے اعتبار سے وزن میں کمی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں طبی غذائیت کے بندوبست میں ناکامی بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستانی اسپتالوں میں تربیت یافتہ ماہرین غذائیت کی شدید کمی ہے۔

نیوٹریشن فاؤنڈیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ حکیم کاکہنا ہے کہ ملک میں مناسب تعلیمی پروگراموں کی کمی کے باعث تربیت یافتہ عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں