راولپنڈی،کینٹ بورڈ علاقہ کے کباڑ خانوں میں غیر قانونی بائیو میڈیکل ویسٹ کا مکروہ کاروبارعروج پر

کباڑ خانوں میں غیر قانونی بائیو میڈیکل ویسٹ کا مکروہ دھندہ عروج پرہے
اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے اہلیان علاقہ کا اس غیر قانونی کام پرفوری نوٹس کا مطالبہ

راولپنڈی( راجہ ریاض)کینٹ بورڈ راولپنڈی میں کباڑ خانوں کی آڑ میں غیر قانونی بائیو میڈیکل ویسٹ کا مکروہ دھندہ انتظامہ کی ناک کے نیچے عروج پر ہے جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کالونی میں بائیو میڈیکل ویسٹ کا مکروہ دھندہ کباڑ خانوں کی آڑ میں کیا جا رہا ہے حالات کرائم رپورٹر راجہ ریاض کی انوسٹی گیشن کے مطابق راولپنڈی کے نامی گرامی کباڑ مالکان سیفی خان ،شاہ محمد، بادام خان اوران کے دیگر کارندے راولپنڈی کنٹونمنٹ کی حدود میں یہ غیرقانونی مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں.

2018 ءمیں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار صاحب نے یہ واضع احکامات صادر فرمائے تھے کہ میڈیکل بائیو ویسٹ کوفوری تلف کیا جائے اور اس کی ری سائکلنگ کر کے دوبارہ استعمال پر پابندی لگائی تھی لیکن سپریم کورٹ کے آرڈر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے اور اس مکروہ دھندے کی وجہ سے لوگوں میں وبائی امراض پھیلائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تمام گودام کباڑ خانے رہائشی ایریا میں ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں.اہلیان علاقہ کا اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی، ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ، اور سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی اس مکروہ دھندے کو بند کروانے میں اپنا اہم کردارادا کرنے کا مطالبہ جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ہمیشہ اپنے علاقہ میں صفائی ستھرائی اور لوگوں کو موزی امراض سے بچانے کےلئے اہم کردارادا کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔