مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

عدالتی وقت ختم ہونے پر دانیہ ملک کا ریمانڈ نہ لیا جا سکا، دانیہ سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ لینے کی استدعا کی گئی تھی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔دانیال کو مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرانے کے کیس میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دانیہ کو بارہ بج کر 50 منٹ پر عدالت میں پیش کیا گیا اس وقت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی لالہ پٹھان عدالتی وقت ختم ہونے پر گھر جا چکے تھے۔

عدالتی عملے نے کہا کہ ایف آئی اے کیس میں ملزمہ کو کسی اور عدالت میں پیش نہیں کرسکتے جس پر پولیس دانیہ شاہ کو واپس لے گی جنہیں کل دوبارہ ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ایف آئی اے کراچی کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابقملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔دانیہ کی والدہ سلمی بی بی نے کہاکہ بیٹی کوپولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔ دانیہ شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بشری اقبال نے بیٹی کو اغوا کروایا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ ہی ہے جس نے سب کچھ کیا ہے۔بشر ہی ہے جس نے کیس کیا۔بشری نے ہی عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے۔دانیہ کی والدہ نے کہا کہ پولیس والے ہمارے گھر میں گھس گئے ہمیں مارا اور کہا آپ کا پڑوسی سے جھگڑا ہوا ہے۔آپ لوگ صدر تھانے آ جائیں اس کے بعد پولیس والے دانیہ کو بغیر کپڑے تبدیل کیے لے گئے لیکن جب ہم تھانے پہنچے تو وہاں کوئی نہیں تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی بشری سے ہمیں دھمکیاں ملی ہیں لیکن انہوں نے صبر کیا۔ہمیں نہیں پتا تھا کہ وہ اتنا ظلم کرے گی ہم نہیں جانتے تھے کہ وہ اتنی سنگدل اور خطرناک ہوگی۔ہم معافی نامہ لکھنے کو بھی تیار ہیں۔