کراچی: لوٹ مار کی وارداتیں زور پکڑنے لگیں، شہری مال و زر سے محروم

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں زور پکڑنے لگیں، نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کالونی میں گھر کے باہر ایک کار سوار فیملی سے 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، مسلح ملزمان نے کار میں سوار 2 خواتین اور مرد سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل بھی چھین لئے۔

دوسری جانب ملزمان کی گلشن اقبال میں پنکچر کی دکان پر بھی واردات، پنکچرلگوانے والے موٹرسائیکل سواروں سے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔