جڑانوالہ (بیورو رپورٹ) سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طلال چوہدری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی روز سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ان کا نجی اسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا تاہم آج ان کا انتقال ہوگیا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے لیگی رہنما کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی گئی ہے۔خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے والد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
جسٹس(ر)سید زاہد حسین بخاری شعبہ وکالت سے منسلک تھے اور منشیات کیس میں رانا ثنااللہ کے بھی وکیل رہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف اور پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے عظمی بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے ،بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی ،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔علاوہ ازیں 18جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔15 جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
مسلم لیگ ن کو عوامی سطح پر متحرک کیا جائے: نواز شریف، ہنگامی اجلاس آج طلب
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
یرغمالیوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیلی وزیردفاع
پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج