مریم نواز کے ساتھ 25 ہزار تک لوگوں کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں

لاہور(بیورو رپورٹ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے کہ نیب مریم نواز کو گرفتار نہیں کرے گی، نیب نے مریم نواز کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے،مریم نواز کے ساتھ 25ہزار لوگوں کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں،حکومت کی رٹ کو قائم کرنا عثمان بزدار کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نیب نے مریم نواز کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے، مریم نواز کو پیشی کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا ، کیا بھی جاسکتا ہے، لیکن اندازہ ہے اس پیشی پر ان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ، لیکن اپوزیشن کی تیاری یہی ہے کہ نیب کو دبڑدھوس کردیا جائے۔حکومت پنجاب نے نیب کی درخواست پر علاقے کو ریڈزون قرار دے دیا ہے۔
سکیورٹی کی ذمہ داری عثمان بزدار کی حکومت پر ہوگی ، مریم نواز کے ساتھ پیشی پر20سے 25ہزار تک لوگوں کے وہاں پہنچنے کی اطلاعات ہیں،حکومت کی رٹ کو قائم کرنا عثمان بزدار کا امتحان ہے۔ اسی طرح سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اوپر سے حکم آ گیا ہے کہ مریم نواز کو گرفتار نہ کیا جائے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشی کے دوران نیب کی طرف سے مریم نواز کو بہترین کافی پیش کی جائے گی،بہترین کمرے میں بٹھایا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ اگر آپ سوال کے جواب دینا مناسب سمجھیں تو دیں، ورنہ آپ گھر واپس چا سکتی ہیں- واضح رہے کہ مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب کے لاہور آفس میں پیشی کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس پر پی ڈی ایم نے نیب آفس کے باہر کارکنان کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے اِس فیصلے کے بعد گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ سے نیب لاہور آفس کے باہر رینجرز تعینات کرنے کے لیے خط لکھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں