یومِ پاکستان پر بھارتی صدر و وزیراعظم کے پاکستانی ہم منصب کو تہنیتی پیغامات

جنگ نیوز

یومِ پاکستان کے موقع پر بھارتی صدر و وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے لیے بھارتی صدر راج ناتھ کووند اور وزیراعظم عمران خان کے لیے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے پیغامات بھیجے۔ 

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود محبت وطن 81واں یومِ پاکستان منارہے ہیں۔

صدِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے لیے دنیا بھر سے دیگر ممالک کے سربراہان کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ایسے میں  پڑوسی ملک بھارت کے صدر و وزیراعظم کی جانب سے بھی یومِ پاکستان کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھیجے گئے۔ 

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی صدر کو بھارتی ہم منصب جبکہ وزیراعظم عمران خان کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یومِ پاکستان کی مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں