جے یو آئی ف بھی چلی جائے گی پیپلز پارٹی تو پہلے ہی غیر فطری اتحاد سے علیحدہ ہو چکی ہے

لاہور(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا تیاپانچہ ہو چکااور بہت جلد یہ ختم ہو جائے گی ابھی تو پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت نے پی ڈی ایم کو تنہا چھوڑ دیا ہے ا ور اب اس کے بعد اس پارٹی کے روح رواں جے یو آئی ف بھی اس اتحاد کا حصہ نہیں رہے گی اور بہت جلد مولانا فضل الرحمان اس پلیٹ فارم سے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو نیب نے بلایا ہوا ہے اور 26مارچ کو نیب نے صرف سوال جواب کے لیے بلایا ہے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی اور اس طرح پیشی پر جانے کے لیے مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاکھوں لوگوں کو لے کر جائیں گے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ وہ ادارے پر حملہ کرنے جا رہے ہیں یا وہ ادارے کو کسی قسم کی دھمکی لگانا چاہ رہے ہیں کہ احتساب کا یہ عمل کسی بہانے رک جائے۔
فواد چودھری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پی ڈیم اتحاد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی جیسی جماعت نے بھی اس اتحاد سے وابستگی مشروط کرنا شروع کر دی ہے اور اب رہ گئی جے یوآئی ف اور آپ دیکھیے گا کہ بہت جلد مولانا فضل الرحمان بھی اس اتحاد سے الگ ہوجائیں گے اورپھر ن لیگ کا وہی حال ہو گا کہ”گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے“پھر پی ڈی ایم کے فورم پر صرف ن لیگ ہی رہے گی اور اس کا ساتھ دینے والا اور کوئی نہیں ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلی بار بھی جب مریم نواز کو لاہور نیب نے بلایا تھاتوتب بھی یہ اپنے ساتھ غنڈے لے کر گئی تھی اور نیب پر پتھراو ¿ کیا تھااور اب بھی یہ اپنے ساتھ کرائے کے لوگ لے جا کر نیب پر دھاوا بولنا چاہتی ہے تو اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشیداور عثمان بزدار کو کوئی حکمت عملی اپنانی چاہیے اور پنجاب حکومت خود مختار ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بھی قانونی ایکشن لے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں