پیر سے مکمل لاک ڈاو ¿ن کی خبریں ، وفاقی وزیر داخلہ نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پیر سے ملک میں مکمل لاک ڈاو ¿ن کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا ، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن نافذ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے ، بس اللہ تعالیٰ ہی ملک پر اپنا خاص کرم کرے تاہم اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیوں کہ ہمارے پاس اب ویکسی نیشن ، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں ، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 44 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار843تک پہنچ گئی ہے اور عالمی وبائ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو چکی ہے اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار107ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا وبائ کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام ا?باد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور ا?زاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں