کنٹینرزراستے نہیں روک سکتے، بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا:شیخ رشید

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائےگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائےگی، وزراء کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں