اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا ہے۔وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان میں کورونا سے بچاو ¿ کی مہم جاری ہے۔ ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن دی جا رہی ہے۔پاکستان میں بزرگ افراد کیلئے کورونا ویکسین لگانے کا آغاز10 مارچ سے ہوا۔رجسٹرڈ ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جا رہی ہے۔ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی ویکیسن لگوائی تھی۔ اس موقع پرانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
تاہم اب وزیراعظم عمران خان خو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ن لیگ کا تنظیمی اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
درجنوں افسروں کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی