ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما کو ساتھ ملا لیا

کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما کو ساتھ ملا لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑانے کے لئے تیار ہے۔حاجی مظفر شجرہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ مریم نواز شریف کی کراچی آمد پر مظفر شجرہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حاجی مظفر شجرہ کی رہائش گاہ پر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے خود گئے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود،رکنے قومی اسمبلی کی رداس کوہستانی اور رانااحسان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ آج سے چند روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
اسی طرح 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سیف جبکہ 9 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ دو روز قبل تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی وکٹس گرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ، پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مقامی رہنماوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہار کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں