انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو “دکھ ہوا، توہین ہوگئی” کے بھاشن آجائیں گے

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو “دکھ ہوا، توہین ہوگئی” کے بھاشن ا?جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج سے متعلق پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔
فواد چوہدری نے مذکورہ جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں